وحدت
يكشنبه, ۱۲ مرداد ۱۳۹۳، ۰۶:۴۲ ب.ظ
مسلمانوں کو چاہیئے کہ اتحاد اسلامی کیخلاف پیدا ہونیوالے ہر عامل کا مقابلہ کریں، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز: آج تہران میں ایران کے بعض اعلٰی حکام اور تہران میں منعقدہ ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اسوقت مسلمانوں کو اس بات کا پورا احساس ہو چلا ہے کہ انہیں اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے کہ اس اتحاد و یکجہتی کی تحریک کا بہترین نتیجہ برآمد ہوگا۔
|
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ اتحاد کے خلاف پیدا ہونے والے ہر عامل کا مقابلہ کریں اور یہ ہم سب کا ایک بڑا اہم فریضہ ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے حضور ختمی مرتبت (ص) اور آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسوۖل حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض اعلٰی حکام اور تہران میں منعقدہ ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اس مبارک دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے آنحضرت (ص) کی توقعات کو پورا کئے جانے کی ضرورت کی خواہش پر تاکید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلمانوں کو اس بات کا پورا احساس ہوچلا ہے کہ انہیں اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے کہ اس اتحاد و یکجہتی کی تحریک کا، بہترین نتیجہ برآمد ہوگا۔
۹۳/۰۵/۱۲