گلگت
گلگت(गिलगित) (Gilgit) پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔ دریائے گلگت اس کے پاس سے گزرتا ہے۔گلگت ایجنسی کے مشرق میں کارگل شمال میں چین شمال مغرب میں افغانستان مغرب میں چترال اور جنوب مشرق میں بلتستان کا علا قہ ہے.دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کا سنگم اس کے قریب ہی ہے۔ یہاں کی زبان شینا ہے لیکن اردو عام سمجھی جاتی ہے۔ چین سے تجارت کا مرکز ہے۔کے ٹو، نانگا پربت، راکاپوشی اور شمال کی دوسری بلند چوٹیاں سر کرنے والے یہاں آتے ہیں۔یهاں کى خاص چیز یهاں کا موسم هے جو سال کے باره مہینے ٹهندا هوتا هے.گلگت کی اکثریتی آبادی شیعۂ لوگوں پر مشتمل ہے.جس میں زیادہ تر اثناء عشری شیعہ ہیں تاہم اسماعیلی اور سنی کی ایک بڑی تعداد بھی اس علاقے میں آباد ہے. گلگت بلتستان میں ایک فرقہ نوربخشی جو کہ نور بخش نامی مذہبی پیشوا کے پیروکار بھی آباد ہیں۔. یکم نومبر ١٩٤٧ کو ڈوگر راج سے آذادی حاصل کرنے کے بعد گلگت - بلتستان ، پاکستان سے ملحق ہوا تاہم قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کی وجہ سے اور پاکستان کے انتظامی مشکلات کی وجہ سے تا دم تحریر پاکستان کے قومی اسمبلی میں نمائندگی موجود نہیں
s